اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ دو ہفتہ پہلے آل خلیفہ حفاظتی دستوں کی طرف سے ماری گئی چھرے دار گولیوں کے نتیجے میں بحرین کے پانچ سالہ بچے احمد النہام کی آنکھ زخمی ہو گئی تھی جسے سنگاپور اسپتال میں معالجہ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا دو ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد آخر کار اس معصوم بچے کو اپنی آنکھ سے محروم ہونا پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پانچ سالہ بچے کی آنکھ اس وقت آل خلیفہ کی چھرے دار گولیوں کا نشانہ بنی جب وہ اپنے باپ کے ہمراہ مچھلی خریدنے بازار جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ بحرین کے عوام دو سال سے اس ملک کے ظالمانہ حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں اور اس ملک میں حاکم آل خلیفہ کے حفاظتی دستے انہیں کچلنے کے لیے کسی طرح کا غیر انسانی عمل انجام دینے سے گریز نہیں کرتے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲